مژھل سیکٹر میں ازجاں فوجی اہلکاروں کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا/ منوج سنہا
سرینگر /11جنوری / ٹی آئی نیوز
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مژھل سیکٹر میں ازجاں فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”
میں ہماری بہادر فوج کے جوانوں کے عزم کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا“۔ انہوں نے مزید لکھا ”شہیدوں کے سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ قوم کیلئے ان کی قربانی اور بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا“
Comments are closed.