جموں کشمیر میں کووڈ کے03نئے معاملے درج

جموں/10جنوری
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے03 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 01کا تعلق صوبہ جموں اور 02 کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,442تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن کا تعلق صوبہ کشمیرسے ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,442 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں22( صوبہ جموں میں 04 اور صوبہ کشمیر میں 18 )معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,635اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,69,45,936ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10جنوری2023ئکی شام تک2,64,66,494نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,442 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,76,187افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔22فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ30اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,71,327اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع بڈگام میں 01 اور ضلع گاندربل میں01معاملہ درج ہوا ہے۔پلوامہ ، کولگام ، شوپیان،بانڈی پورہ، سری نگر ،بارہمولہ،کپواڑہ اوراننت ناگ اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع سانبہ میں01 نیا مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔کٹھوعہ ،پونچھ ،اودھمپور،ڈوڈہ ،راجوری ، کشتواڑ،جموں ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔

Comments are closed.