جموں کشمیر میں کووڈ کا کوئی نیا معاملہ درج نہیں ،اَب تک4,74,623مریض شفایاب

جموں/04جنوری

حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,427تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید04 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن کا تعلق صوبہ کشمیرسے ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,39,152تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,427 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں19( صوبہ جموں میں 03 اور صوبہ کشمیر میں 16 )معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,623اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,69,32,565ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 04جنوری2023ئکی شام تک2,64,53,138نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,427 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,76,046افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔19فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ37اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,71,178اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر اورصوبہ جموں سے کسی بھی اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔

Comments are closed.