وادی اور لداخ شدید سردی کی لپیٹ میں ، منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر /16دسمبر / ٹی آئی نیوز

خشک موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس دوران سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات رواں موسم کی سرد ترین رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ کی گئی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے سردیوں میں مزید اضافہ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 25دسمبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.