راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر ملی ٹنٹو ں کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ،ایک زخمی / فوج

راجوری /16دسمبر / ٹی آئی نیوز

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ راجوری میں ملی ٹنٹوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے
فوج کے مطابق ”ملٹری ہسپتال کے قریب راجوری میں صبح سویرے نامعلوم ملی ٹنتوں کی کی فائرنگ کے واقعے میںدو افراد کی موت ہوئی ہے ۔
دونوں کی شناخت شالندر کمار اور کمل کشور کے طور پر کی ہے جو دونوں راجوری کے رہنے والے ہیں اور بتایا کہ وہ کیمپ کے اندر مزدوری کرتے تھے۔
یہ واقعہ صبح 6.15 بجے کے قریب پیش آیا جب سردیوں کی وجہ سے علاقے میں عام طور پر اندھیرا ہوتا ہے۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شہری ڈیوٹی پر موجود سنٹری کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اس دوران مقامی لوگوں نے کیمپ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں کشیدگی پائی

Comments are closed.