پٹن سڑک حادثے میں راہگیر از جان
سرینگر/11 دسمبر
شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹاپر پٹن علاقے میں اتوار کے روز ایک تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے ا±س کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار بعد دوپہر ٹاپر پٹن علاقے میں ایک نامعلوم گاڑی نے راہ چلتے شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت غلام قادر ملک ساکن دولت پورہ کریری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.