بارہمولہ میں درخت کی ٹہنی گرنے سے شہری از جاں

سرینگر/11 دسمبر
شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے شیری علاقے میں اتوار کے روز اخروٹ کی ٹہنی گرنے کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیری بارہ مولہ میں ا±س وقت سراسیمگی پھیل گئی جب اخروٹ کی ٹہنی اچانک نیچے گر آئی اور راہگیر ا±س کے نیچے آیا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق کئی منٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔متوفی کی شناخت محمد اشرف ڈار ساکن شالہ ٹینگ شیری کے بطور ہوئی ہے۔جوں ہی محمد اشرف نامی شہری کی لاش ا±س کے گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا بعد میں ا±س کو پ±ر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔محمد اشرف نے اپنے پیچھے تین بیٹیوں کو چھوڑا اور وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔

Comments are closed.