وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ، سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

سرینگر /04دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردیوں میں کمی آنے کا فی الحال کوئی آثار نہیں ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے 8دسمبر تک خشک کوموسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر منفی 2.2 ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی
اتوار کی اعلیٰ الصبح گہری دھند کی وجہ سے معمول کی زندگی بھی کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.