اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر پی ڈی ڈی چاڈورہ بڈگام ارشاد احمد کھورو کے کام کی لوگوں نے کی سرہانہ
بڈگام30 نومبر
ضلع بڈگام کے چاڈورہ ڈویژن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ارشاد احمد کھورو کے تبادلے کی خبر پھیلتی ہی مقامی لوگوں میں مایوسی چھا گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا آفیسر قسمت والوں کو نصیب ہوتا کیونکہ وہ ہر ایک کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آتے تھے انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم کسی بھی معاملے کو لیکر ان کے دفتر میں جاتے تھے تو ہم بنا کسی رکاوٹ کے ان سے ملتے تھے اور جتنے بھی معاملات بجلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہم ان کے سامنے رکھتے تھے وہ ان کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے تھے انہوں نے کہا کہ چاڈورہ بلاک میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے انہوں نے ایک اہم رول ادا کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جبکہ اس دوران ان کے تبادلے کے دن چاڈورہ دفتر میں نہ صرف دفتر ہازا سے منسلک ملازموں بلکہ لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کو وہاں سے رخصت کیا اس دوران جونہی انہوں نے سب ڈویژن باغات کا عہدہ سنبھالا تو وہاں پر ان کا گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا گیا
Comments are closed.