جموں کشمیر میں 06نئے کووڈ معاملات درج ۔ اَب تک4,74,409مریض صحتیاب
جموں/13اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 06نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں05کشمیر صوبہ سے اور 01کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,235تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید12اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں06صوبہ کشمیر اور06کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,235معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے41صوبہ جموں میں21اور کشمیر صوبے میں20)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,409اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,67,20,689ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13اکتوبر2022ئکی شام تک2,62,41,454نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,235 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,38,715افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں102اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔41فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ230اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,33,557اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں02،ضلع بارہمولہ میں 01اور ضلع بڈگام میں 02نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔پلوامہ ، کولگام ،کپواڑہ ،اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں01نیا مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔راجوری ، سانبہ ، کشتواڑ،ڈوڈہ ،کٹھوعہ ، پونچھ ،اودھمپور،رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.