مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت کا دو روزہ دورہ اِختتام پذیر

گاندربل میں 6.49 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

گاندربل/13اکتوبر
مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت انوپریہ سنگھ پاٹل نے آج مامر کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں کئی سڑک پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد ربھی رکھا جو مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کے دوروزہ دورے پر تھیں۔
مرکزی وزیرمملکت نے مامر گاﺅں کے دورے کے دوران نبارڈ کے تحت منظور شدہ 4.50 کلومیٹر لمبائی کی 374.82 لاکھ روپے کی لاگت سے بونہ زال سڑک کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے 274.39 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور شدہ الائیڈ لنکس سمیت اوَنپتی سترینا سڑک کو وسعت دینے اور اَپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
اِس موقعہ پر مختلف محکموں نے جے کے ٹی ڈی سی کیفے ٹیریا مامر میں اَپنی مصنوعات او رسکیموں کی نمائش کے لئے سٹال لگائے تھے ۔ مرکزی وزیر مملکت موصوفہ نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق ، ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر اور دیگر اَفسران کے ہمراہ سٹالوں کا چکر لگایا جنہوں نے مقامی مصنوعات بالخصو ص ایس ایچ جی خواتین کاروباریوں کی دِلچسپی کا مشاہدہ کیا۔
موصوفہ نے ایس ایچ جی خواتین کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ وہ اَپنے خاندان کی معیشت میں اَپنا حصہ اَدا سکیںاور ایس ایچ جی ممبر ان کی ان کے ہاتھ سے بنی اشیاءکی تعریف کی ۔
اُنہوں نے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی ، سرپنچوں اور مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے مرکزی وزیر مملکت موصوفہ کو مختلف مطالبات اور علاقوں کے کئی مسائل گوش گزار کئے۔
مرکزی وزیرمملکت موصوفہ نے اِس موقعہ پر کہا کہ مرکزی حکومت نے عوامی رَسائی کی پہل کی ہے جس کے تحت 70وزراءجموںوکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں ترقیاتی منصوبوں او رمختلف فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا جاسکے۔مقامی لوگوں سے رائے اور تجاویز حاصل کریں جو وزارتِ داخلہ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ مطالبات کے بروقت اور معیاری حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments are closed.