کنگن گاندربل میں سڑک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار زخمی
سرینگر /29ستمبر / ٹی آئی نیوز
وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک کے ایک حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جو کنگن سے گاندربل کی جانب جا رہا تھا پرنگ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں قیصر احمد ماگرے نامے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا
زخمی موٹر سائیکل سوار کو علاج کیلئے سرینگر کے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا
Comments are closed.