ہلکی بارشوں کے بعد جموں کشمیر میں آئندہ دو دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Parts of famous Dal Lake in Srinagar freez again as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 6.

سرینگر /29ستمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد جمعرات کی صبح سے موسم میں پھر بہتری آئی اور کھلی دھوپ نکل گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے دو دنوں تک موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو دنوں تک مجموعی طور پر خشک موسم رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارش ہوئی جس میں پہلگام میں 9.1 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 4.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 3.0 ملی میٹر، بانہال میں 2.2 ملی میٹر اور کپواڑہ میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔