نوگام ہند وارہ میں 05اور 07جولائی 2015کو پیش آئے واقعات

ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ہندوارہ تحقیقاتی آفیسر مقرر، گواہی کیلئے نوٹس جاری

سرینگر: نوگام ہند وارہ میں 05اور 07جولائی 2015کو پیش آئے واقعات کی مجسٹرئیل انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ کو تحقیقات آفیسر مقرر کیا گیا جنہوں نے معاملہ سے متعلق گواہی دینے والے خواشمند افراد ان سے رابطہ کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے ۔ انکوائری آفیسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں ہر خاص و عام کو مطلع کیا گیا ہے کہ جو بھی متعلقہ واقعہ کی نسبت گواہی دینے کے خواہشمند ہے یاان کے پاس کوئی جانکاری ہے تو وہ سات دنوں کے اندر اندر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں دفتر ی اوقات کے دوران حاضر ہو جائیں ۔

Comments are closed.