بڈگام کے نوجوان پر دوبارہ پی ایس اے عائد؛ جیل سے8ماہ قبل ہی رہا ہوا تھا،معراج گھر کا واحد سہارا ہے اسے رہا کیا جائے :افراد خانہ کی اپیل
سری نگر٢١،اکتوبرکے این ایس : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے چند ماہ قبل جیل سے رہائی پانے والے ایک نوجوان کو دوبارہ پی ایس کے تحت جیل بیج دیا گیا ہے ۔اس دوران افراد خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے جو غریب کنبے کا واحد سہارا ہے جس کو فوری طور رہا کیا جانا چاہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع بڈگام کے پکھر پورہ سے تعلق رکھنے ولاایک نوجوان معراج الدین کمار کو پولیس نے گزشتہ دنوں تھانے بلا کر ایک تھانے سے دوسرے تھانے تک پہنچانے کے بعد جمعرات کو پی ایس اے کے تحت جیل بیج دیا گیا ہے ۔ اس دوران جمعرات کو کنبے کے تمام افراد نے میڈیا کو بتایا ان وہ ایک غریب کنبے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں نانوائی کا کام کر کے معراج اپنے بچوں اور معمر والدین کی کفالت کرتا ہے ۔انہوں نے روتے روتے میڈیا نمائندوں کے سامنے دعویٰ کیا ہے ان کے بیٹا کسی بھی ملک دشمن کارروائی میں ملوث نہیں ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو رہائی کیا جائے کیوں کہ وہ ایک کنبے کا واحد سہارا ہے یا ان کے تمام افراد کو جیل منتقل کیا جائے ۔افراد خانہ نے آنسوں بہاتے ہوئے بتایا ان کے بیٹے کو پہلے بھی اسی طر ح جیل بیج دیا گیا ہے جہاں آٹھ ماہ قبل اس کو رہا گیا ہے ۔ خیال رہے سے قبل ضلع پلوامہ میں بھی 10افراد پر پی ایس کا اطلاق عائد کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.