
عید میلادا لنبیﷺ کے سلسلے میں روح پرور تقریبات
پیغمبر آخرزمان ﷺ کی ولادت با سعادت کے مختلف گوشوں علمائے کرام نے روشنی ڈالی
سری نگر٢١،اکتوبر : پوری کائنات کیلئے تا قیامت جناب رسول مقبولﷺ کی ذات اقدس، رحمت، نجات اور اﷲ کی طرف سے برکتوں کا خزانہ ہیں۔ صاحبِ خلق عظیم ﷺ حضرت دُرِّ یتیم ، حضرت معلّم انسانیت، حضرت الصادق والامین ﷺ کی اطاعت کرنے سے ہی ہماری کامیابی اور کامرانی ممکن ہے۔ سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں نماز کے بعد پیغمبر آخر زمانؒ کے موئے پاک کی نشاندہی سجادہ نشین بانڈے صاحب کی گئی ۔ جبکہ نماز کی پیشوائی امام و خطیب ڈاکٹر کمال الدین فاروقی نے کی۔ جس نے نماز سے قبل فلسفہ عید میلادالنبیؐ پر خطبہ دیا۔ اُنہوں نے کہا موجودہ پریشان کن دنیا کو صرف اور صرف خدا کے آخری پیغمبر جناب سر ور کائنات ، فخر موجودات کی تعلیم پر چل کر ہی امن وسکون بحال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقعہ پر مسلمانوں سے اپیل کی ،کہ وہ قرآن اور آنحضور ﷺ کے حدیث پاک پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارے۔ ادھر آثار شہری کلاش پورہ میں نماز ظہر کے بعد موئے پاک آنحضورﷺ کے دیدار کے ساتھ ساتھ دیگر تبروکات سے فیضیاب ہوئے۔ حسب قدیم بقعہ عالیہ کے نشاندہ پیرزاداہ منظور صاحب نے موئے مبارک آنحضورﷺ کی نشاندہی کے فرایض انجام دیئے ۔اس کے علاوہ جناب صاحب صورہ، لال بازار، پنجورہ شوپیان، خانقاہِ معلی سرینگر، کھرم سرہامہ، کعبہ مرگ، اہم شریف بانڈی پورہ، مکہ ہامہ ، شاہ نیاز نقشبندیؒ ، سیر ہمدان، زیارت شیخ رجب صاحب اندواری، ڈانگر پورہ نرورہ ، تاپر پٹن، بارہمولہ میں بھی تبرتاک کی نشاندہی کی گئی۔دربارِ اکملیہ حول میں مولانا خورشید احمد قانونگو جبکہ علامہ حاجی شوکت حسین کینگ قادری نے خانقاہِ صبورباب صاحبؒ بربرشاہ میں عید میلاد النبیؐ کے فلسفہ پر خطبہ دیا۔ ادھر قدیم اور تاریخی مسجد قاضی میں ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف اللہ نے پیغمبر آخرزمان ؐ کی ولادت باسعادت کے ساتھ ساتھ سیرت کے مختلف گوشوں وعظ فرمایا جبکہ جمعیت ہمدانیہ سے وابستہ علمائے، ایمہ مسجد نے گذشتہ12ایام متبرکہ کے دوران خطمات المعظمات اور درود و ازکار کی پیشوائی کی۔آج ہی حضرت خواجہ عبدالسلام قلندر ولی کامل کا عرس مبارک بھی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ واقعہ عالی کدل میں قرآن خوانی اور درود و ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی جس کی صدارت بقیہ عالیہ اقملیہ، عطاریہ، مہدیہ کے سجادہ نشین الحاج ڈاکٹر سید مقتدر کاملی نے کی جبکہ مولود خوانی کی پیشوائی مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ اس موقعے پر الحاج شفاعت احمد کاملی، خالد احمد کاملی نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.