ترگام سوناواری بانڈی پورہ میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد

سری نگر:۴،اکتوبر: : وادی کشمیر کے معروف روحانی بزرگ محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومیؒ، حضرت شیخ مجدد الف ثانیؒ اور مولانا احمد رضا احمد خان بریلویؒکے عرس پاک کے سلسلے میں ضلع بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جامعہ القادریہ سے وابستہ طلباء اور علماء کرام کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد اولیاء کرام کے اْس حقیقی پیغام کو لوگوں تک عام کرنا تھا جو انہوں نے محبت اور آپسی بھائی چارگی کے تناظر میں دیا ہے۔اس تقریب میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سرپرست مولانا غلام رسول حامی کے علاوہ کئی دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔تقریب کے دوران علماء نے شان اولیاء کی نسبت سے تقریریں کیں، وہیں درود و اذکار اور مناقب و مناجات کی مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پرمولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اولیاء کاملین کے اس پیار و محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے جو انہوں نے اسلام کی تبلیغ و ترویج کے دوران دیا ہے۔

Comments are closed.