روہنی عدالت کے احاطے میں گینگسٹر اور حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک
گولیوںکے تبادلے کے دوران خاتون وکیل بھی شدیدطور پرزخمی
سرینگر /24ستمبر/اے پی آئی: ملک کی راجدھانی رنگ روڈ سیکٹر 14بلاک بی میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب دو افراد وکیل وردی پہن کرعدالت کے احا طے میں گھس گئے اور گینگسٹر پرگولیاں چلائی جس سے وہ موقعے پرہی دم توڑ گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک خاتون وکیل بھی گولیاں گنے سے شدیدزخمی ہوئی ۔اے پی آ ئی کے مطابق ملک کی راجدھانی نئی دہلی کے سیکٹر 14بلاک بی کے رنگ روڈ علاقے میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب دو مسئلح افراد وکیل وردی پہن کرروہنی عدالت کے احاطے میں گھس گئے اور ایک گینگسٹر جیتندر گوگی پر اس وقت گولیاں چلا ئی جب ملزم کوعدالت میں پیش کیاجس رہاتھا ملزم کی حفاظت پرمعمور پولیس ٹیم نے جوابی کارروائی کی جسکے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے گولیوں کے اس تبادلے میں ایک خاتون وکیل بھی زخمی ہوگئی جس سے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہے جتندر گوگی کوپولیس نے دوسال قبل ہریانہ کے ایک مضافاتی علاقے میں گرفتار کیاتھا اور مزکورہ ملزم کواشتہاری ملزم قرار دینے کے بعد اس پرپچاس ہزار کاانعام بھی رکھاگیاتھا ۔دہلی پولیس کمشنرراکیش استانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے گینگسٹر کوعدالت میں پیش کیاجارہاتھا کہ اس پر مسلح افراد نے گولیاں چلائی اور پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے۔ انہوںنے کہاکہ گولیوں کے تبادلے میں ایک خاتون وکیل بھی زخمی ہوگئی ہے جس سے علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیاگیاہے ۔پولیس کمشنرکے مطابق گولیوں کے تیس راونڈچلائے گئے تاہم اب صورتحال پوری طرح سے قابومیں ہے حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ان کے لواحیقن کے حوالے کردیاجائیگا ۔
Comments are closed.