سری نگر:٩،ستمبر : سرینگر کے صورہ اورشمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں آگ کی دو الگ الگ واردات میں 3دکانین اور سکولی عمارت خاکستر ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق سری نگر کے مضافاتی علاقہ صورہ میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں3 دکان خاکستر ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صورہ میں جمعرات کی صبح عبد الحمید تیلی کے شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی جس نے آس پاس کے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 3 دکان مکمل طور پرخاکستر ہوگئے جن میں غلام محمد بٹ ولد عبد السلام بٹ کا بیکری دکان، منیر احمد خان ولد معراج الدین خان کا موبائل دکان اور شمیم احمد کا نائی کی دکان شامل ہے تاہم فوری طور آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکے ۔ادھرشمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں بدھ کی شام گورنمنٹ مڈل اسکول گنڈ کمال کی عمارت آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگئی ذرائع نے کہا کہ آگ کو بجھانے کے لئے فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے لیکن انہیں آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگ گئے جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے۔لیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.