ہندوارہ میں 2سالہ بچی نالہ میں ڈوب کر لقمۂ اجل

سری نگر:٩،ستمبر: ہندوارہ میں 2سالہ بچی نالہ میں ڈوب کر لقمۂ اجل بن گئی۔ کے این ایس کے مطابق 2سالہ عالیہ جان دختر جاوید احمد بٹ ساکنہ تولہ بل سوپور اپنے ننہیال ہانگہ ماور ہندوارہ میں وہاں بہنے والے نالہ میں گرگئی۔ اگرچہ مذکورہ بچی کو فوری طورپر ضلع ہسپتال ہندوارہ لایاگیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔ اس دوران بچی کی میت جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔

Comments are closed.