بانڈی پورہ م میں کئی سال سے مفرور؛ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا

سری نگر :٨،ستمبر: : پولیس نے بانڈی پورہ میں ایک مفرور شخص کو گرفتار کیا ، جو گزشتہ سالوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ پولیس نے معزز عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ جو ا سپیشل موبائل مجسٹریٹ بانڈی پورہ سے موصول ہوئی ہے جو ایک مفرور ہلال احمد گنائی ولد محمد اکرم ساکن وترینہہ بانڈی پورہ کے خلاف تھی جوگزشتہ سالوںسے گرفتاری سے بچ رہاتھا۔اس سلسلے میں اس شخص کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع موصول ہونے پر ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بانڈی پورہ شری محمد اِدریس(جے کے پی ایس) کی کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے صفا کدل سرینگر کے علاقے میں ایک مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور مذکورہ مفرور کو گرفتار کیا۔ وہ قانون کے مطابق مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا ۔سماج مخالف عناصر کے خلاف ہمارے مسلسل اقدامات سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.