امریکی افواج کا انخلاء ایک تاریخی لمحہ:طالبان

سری نگر:۳۱، اگست: طالبان نے امریکی افواج کے انخلا کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ملک نے اب مکمل آزادی حاصل کر لی ہے۔دوران شب امریکی فوج کے انخلاء کاعمل مکمل ہونے کے بعدمنگل کی صبح طالبان کمانڈروں نے کابل ائرپورٹ کاکنٹرول اپنے ہاتھوںمیں لیا ۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس )مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق حامدکرزائی ہوائی اڈے کے رَن وے کاگشت کرنے کے دوران طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ امریکی فوج کی مکمل واپسی اورانخلاء سبھی افغانیوں کی کامیابی ہے ۔انہوںنے امریکی فوج کے انخلاء کوایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ طالبان کی حکومت امریکہ سمیت تمام ملکوں کیساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہشمندہے ۔ذبیح اللہ مجاہد کاکہناتھاکہ ہم امریکہ اورپوری دنیاکیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوںنے افغان عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہم سب کی کامیابی ہے ۔ادھر امریکہ کے افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا مکمل کرتے ہی طالبان سپورٹر نے افغان دارالحکومت میں جشن مناتے ہوئے فضا میں فائرنگ کی۔

Comments are closed.