کولگام میں نقب زن گرفتار ؛ 24 گھنٹوں کے اندر مال مسروقہ برآمد

سرینگر/15اگست : کولگام میں پولیس نے نقب زنی کے ایک کیس کو حل کرکے نقب زن کو گرفتاراور اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن بیباگ کو ایک بلال احمد ساکن عالم ناگ شوپیان کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا کہ اس کی موٹر سائیکل ڈسکو زیر رجسٹریشن نمبر PB08DY-7760 کو کچھ نامعلوم چوروں نے کدر مارکیٹ میں چوری کر لیا جب وہ مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پولیس بیباگ نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 49/2021 کے ساتھ ایک مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران پولیس اسٹیشن بیہباگ نے ایس ایچ او تھانہ بیہباگ انسپکٹر سبزار احمد کی نگرانی میں ایک خاص ناکہ قائم کیا اور مجرم کو پکڑنے اور چوری شدہ املاک کی بازیابی کے لیے تمام ذرائع استعمال کیے گئے۔ مذکورہ چوری شدہ موٹر سائیکل آصف احمد شاہ ولدولد عبدالحمید شاہ ساکن بیباگ کے قبضے سے برآمد ہوئی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد24 گھنٹوں کے اندر اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے کیونکہ مزید بازیابی اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے کولگام اور دیگر اضلاع میں بھی چوری کی متعدد وارداتوں میں حصہ لیا ہے۔

Comments are closed.