کھٹوعہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، لاپتہ پائیلٹوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا
رنجیت ساگر ڈیم میں 11ویں روز بھی بچائو آپریشن جاری
سرینگر/14اگست : کھٹوعہ جموں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہونے کے بعد لاپتہ پائلٹوں کو باز یاب کرنے کیلئے 11ویں روز بھی بچائو آپریشن کے دوران ابھی تک ان کا کہیں سے پتہ حاصل نہیںہو سکا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کھٹوعہ ضلع میں تکنیکی خرابی کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں پانچ سے چھ لوگ سوار تھے ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میںگزشتہ ہفتے تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی خبر ملتے ہی وہاں بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا اور فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئیںجنہوںنے ہیلی کاپٹر میںسوار افراد کی باز یابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ۔ ذفاعی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹ ہنوز لاپتہ ہے جنہوں باز یاب کرنے کیلئے سنیچروار کو 11ویں روز بھی بچائو آپریشن جاری رہا تاہم ابھی تک ان کا کہیں سے اتہ پتہ حاصل نہیںہوسکا ۔دفای ذرائع کے مطابق ابھی تک بچائوآپریشن میں صر ف ہیلی کاپٹر کے کچھ حصے بر آمد کئے جا چکے ہیں تاہم پائیلٹوںکا کہیں سے کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 11روز بھی تلاش آپریشن کے دوران کہیں سے کوئی نشان نہیںملا پایا ۔
Comments are closed.