بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے مابین سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ

دونوں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

سرینگر/14اگست: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے درمیان مٹھائی کاتبادلہ ہوا ہے جب کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے حکام نے پاکستان رینجرز کے حکام کو یوم آزادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان اوربھارت کی مشرقی سرحد بند ہے تاہم پاکستان کے یوم آزادی پردونوں ملکوں کی سرحدی فورسزکے مابین مٹھائی کاتبادلہ ہواہے۔ اس روایتی تقریب میں پاکستان رینجرزپنجاب کے مقامی کمانڈراوربی ایس ایف انڈیا کے حکام شریک ہوئے۔ دونوں فورسزکی طرف سے ایک دوسرے کو مٹھائی دی گئی۔ اس سے قبل عیدالاضحی پر بھی دونوں فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا تھا۔بھارت کی طرف سے جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیث ختم کئے جانے کے بعد سے پاکستان اوربھارت کے مابین تعلقات کم ہوئے ہیں۔ اس دوران کئی مواقع ایسے بھی آئے جب سرحدی کشیدگی کی وجہ سے واہگہ بارڈر پر دونوں فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ بھی نہیں ہوسکا تھا ۔

Comments are closed.