
ٹنل کے آر پار دوسرے روز آسما ن ابر آلود اور رم جم بارشیں ؛ شدید ترین گرمی سے لوگوں کو ملی راحت ، باغ مالکان اور کسانوں کے چہرئوں پر خوشی لوٹ آئی
سرینگر/13جولائی: ٹنل کے آر پار اور خطہ چناب کے علاقوں میں منگل کو دوسرے روز بھی رم جم بارشوں اور موسم ابر آلود رہنے کے نتیجے میں لوگوں کو شدید گرمی سے بڑی محسوس ہوئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشیں ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آج سے موسم میں بہتر ی آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد اتوار اور سوموار کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں موسلا دار بارشیں ہوئی ۔جس کا سلسلہ منگل کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میںسوموار کودوسرے روز بھی رم جم بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی کازور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ا س دوران ندی نالوں اور دریائوں میں پانی کی مقدار کافی کم ہونے کے نتیجے میں کسان اور زمیندار بھی پریشان تھے اوربارش سے ندی نالوں اور دریائوں و جھیلوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے کسان و زمیندار وں کے چہروں پر بھی خوشی ظاہر ہوئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں دوسرے روز بھی رم جم بارشیں ہوئی ۔ وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںوقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں با۔رشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔اسی دوران جموں میں بھی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوںمیں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ شدید بارشوں نے خطہ پیر پنجال کے علاقوں میں بھاری پیمانے پرتباہی مچا دی ہے ۔ بھاری بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کئی علاقوں میں رہائشی ڈھانچوں کو شدید نقصان ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں رابطہ پل ڈھہ جانے سے کئی علاقوں کا رابطہ ہی منقطع ہو گیا جبکہ مکانوں میں بھی پانی گھس جانے کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بھی زیر آب آچکی ہے ۔ا دھر محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔
Comments are closed.