کووڈ کی دوسری لہر میں بتدرئج کمی ، آج سے ریل سروس مکمل طور پر بحال ہو گی

ایس او پیز پر من و عمل کے ساتھ بانہال سے بارہمولہ تک اضافی ریل گاڑی بھی چلے گی

سرینگر/13جولائی: کووڈ کیسوں میں بتدریج کمی کے چلتے محکمہ ریلوئے نے مسافروں کو راحت فراہم کرتے ہوئے آج سے مکمل طور پر بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مسافروں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو جائیں ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ ریلوئے نے بانہال سے بارہمولہ تک آج یعنی بدھ سے ریل خدمات بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو ریل خدمات جزوی طو ر پر بانہال سے بڈگام تک بحال کی گئی تھی اور اب اسکو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک اضافی ریل گاڑی بھی بارہمولہ سے بانہال کے درمیان چلائی جائے گی ۔ خیال رہے کہ کووڈ کیسوں میں اضافہ کے چلتے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات قریب سات ہفتوں تک بند رہی جس کے بعد محکمہ نے یکم جولائی سے ریل خدمات کی بحالی کو جزوی طور پر ہری جھڈی دی اور پہلے مرحلے میں ریل خدمات کو بانہال سے بڈگام تک بحال کر دیا گیا تاہم اب اس میں توسیع کرکے مکمل طور پر ریل خدمات کی بحالی کا اعلان کیا گیا اور آج سے اب ریل گاڑی بانہال سے بارہمولہ تک چلے گی ۔

Comments are closed.