غلطی سے دکاندار نے پانی کے بجائے بیٹری اسیڈ کی بوتل تھما دی ؛ تحصیلدار دمحال ہانجی پورہ اسپتال منتقل ، دکاندار گرفتار ، تحقیقات جاری

سرینگر/09جون: جنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں غلطی کے باعث دکاندار نے تحصیلدار کو پانی کے بجائے بیٹری تیزاب کی بوتل فروخت کی جس کے بعد تحصیلدار کو اسپتال داخل کرایا گیا ۔ پولیس نے دکاندار کو حراست میںلیکر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو کولگام سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیلدار دمحال ہانجی پورہ نیاز احمد بٹ خشخاش کی فصل تبا ہ کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے جس دوران انہوںنے نزدیک جنرل سٹور سے انہوں نے دکاندار سے پینے کیلئے پانی کی بوتل مانگی جس دوران دکاندار نے غلطی سے پانی کی بوتل کے بجائے اسیڈ تھما دی اور جونہی تحصیلدار نے اسکو پینے کی کوشش کی تو اس کو عجیب ہی کیفیت پیدا ہوئی جس کے بعد اسکواسپتال منتقل کیا گیا ۔ بلاک میڈیکل آفیسر دمحال ہانجی پورہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی علاج کے ساتھ ہی تحصیلدار صحتیاب ہو گئے جس کے ساتھ ہی انہیں اسپتال سے گھر رخصت کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے مذکورہ دکاندار کو حراست میں لیا جبکہ اس معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا اور معاملے کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.