لداخ میں بھی کووڈ کی دوسری لہر کا پھیلائو جاری ؛ 72نئے مثبت معاملات ،متاثرین کی تعداد 19330پہنچی ، اموات میںٹھہرائو
سرینگر/09جون: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لداخ میں کورونا وائرس کے 72نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19330تک پہنچ گئی ہے تاہم اموات میں ٹھہرائو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لدا خ میں بھی کووڈ متاثرین میں اضافہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطے میں 72نئے مثبت معاملات درج ہوئے ۔ تازہ معاملات میں 64افراد کے ٹیسٹ لہہ میںمثبت ریکارڈ کئے گئے جبکہ 8نئے معاملات کے ساتھ ہی کرگل میںمتاثرین کی تعداد 3354تک پہنچ گئی ۔ اس کے علاقہ گزشتہ سال سے لداخ میںکورونا سے اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی ہے جن میں سے لہہ میں 141جبکہ کرگل میں 54متاثرہ مریضوںکی موت ہوئی ہے۔ لداخ میں شفایابی کی شرح بھی کافی تیز ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 142مزید مریض اسپتالو ں سے شفایاب ہو کر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد اب 941ہی رہ گئے ہیں جس میں سے لہہ میں 776جبکہ کرگل میں 165فعال معاملات ہے ۔
Comments are closed.