شدید گرمی سے لوگوں کو کوئی راحت نہیں ، سرینگر میں رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

درجہ حرارت 34.7ڈگری سیلشس ریکارڈ ، جموں میں بھی پارہ 42ڈگری عبور کر گیا

مستقبل قریب میں گرمی سے نجات ملنے کا کوئی امکان نہیں ، 11جون کے بعد ہی بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر/09جون: امسال وادی کشمیر میں مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ بدھ کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اور مسلسل دوسرے روز بھی درجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 11جون سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے اور بارشیںہو سکتی ہے ۔ جس سے لوگوں کو گرمی کی شدید لہر سے راحت ملے گی۔ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریائوں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی جس دورا ن سینکڑوں نوجوانوں نے شہر آفاق جھیل ڈل کے مختلف حصوں پر تیراکی کا مزہ لیا۔سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جون میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں بدھ کا سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ بدھ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت34.7ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کو دن کا درجہ حرارت 34.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو امسال سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 33.6ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 34.6ڈگری سے اوپر رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور بدھ کو جموں میں بھی 42ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔کیونکہ 11جون سے بارشیں ہوسکتی ہے ۔ اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیائوں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔ ادھر جموں میں بھی تپیش کی گرمی بدستور جاری ہے اور منگل کا دن جموں میں رواں سال کا سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جموں میں بدھ کو رواں سال کا سب سے زیادہ گرم دن ریکارڈ کیا گیا اور درجہ حرارت 42ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.