سرینگر/19مئی: شمالی قصبہ اوڑی کے مضافات میں لینڈ سلاٹیڈنگ اور شوٹنگ پتھر کھسک آنے کے بعد 23کنبوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اوڑی کے زمبر پرتھن علاقے میں منگل کی دوران شب اچانک لینڈ سلاڈئنگ اور پتھر کھسک آئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو علاقے میں زمین کھسک جانے کے واقعات سامنے آئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کھسک جانے اور پتھر گر آنے کے واقعات سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہع دوڑ گئی جبکہ لوگ گھروں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق جونہی علاقے میں زمین کھسک جانے کے واقعات پیش آئے تو انتظامیہ کے آفیسران وہاں پہنچ گئے جس کے بعد انہوںنے 23کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران زمین کھسک جانے کے واقعات کے نتیجے میں علاقے میں درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئیں جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے زیاںہونے کا خطرہ لاحق ہو ۔ انتظامیہ کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زمین کھسک جانے کے واقعات کے بعد کنبوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نائب تحصیلدار اور پٹواری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حالات کا جائیزہ لیکر رپورٹ تیار کریں ۔ جبکہ لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ان علاقے سے گزر جانے سے گریز کریں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.