زہر خوری کے پندر روز بعد پولیس آفیسر کا انتقال ؛ ٹنگمرگ میں صف ماتم ،پولیس نے کیس درج کر لی

سرینگر/19مئی/سی این آئی// کولگام میں تعینات دوران ڈیوٹی ایک پولیس آفیسر نے کوئی زہریلی شے پندر ہ روز پہلے نوش کی تھی جس کے نتیجے میں اس کو شدید حالت میں صورہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ پندرہ روز بعد لقمہ اجل بن گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کولگام پولیس سٹیشن میں تعینات ایک اے ایس آئی نے پولیس سٹیشن میں کوئی زہریلی شے نوش کی جس کی وجہ سے پولیس افسر کی حالت متغیر ہوئی جس دوران اسے سرینگر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور آج 15روز بعد اس کا ہسپتال ہسپتال میں انتقال ہوا ہے ۔ 55سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا تعلق شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ قصبہ سے بتایا جاتا ہے ۔ مذکورہ پولیس آفیسر نے کس وجہ سے خود کشی کرلی فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.