انووا گاڑی چناب میں گرنے سے ایک نوجوان لقمہ اجل 6لاپتہ ، دو کو بچالیا گیا ؛ پولیس ، این ڈی آر ایف اور مقامی لوگ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے سرگرم

سرینگر/19مئی: دریائے چناب میں ایک گاڑی (کیب ) گرنے کے نتیجے میں اُترپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک 22سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی میں سوار مزید 8مسافر دریاء میں ڈوب گئے جن میں سے 2کو بچالیا گیا جبکہ 6لاپتہ ہے جن کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک اُس وقت ایک گاڑی (کیب) دریائے چناب میں جاگری جب گاڑی پر ڈرائیور کنٹرول نہیں کرپا اور گاڑی قریب 400فٹ نیچے جاکر دریا ء میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک نوجوان جس کی شناخت 22سالہ راشد احمد ساکن بجنور اُتر پردیش موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 8افراد دریائے میں ڈوب گئے جن میں سے 2کو بچالیا گیا اور دیگر 6افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انووا زیر نمبر (HR55J-1678)ڈگی پولی چندر کوٹ رام بن میں دریاء میں جاگری جس میں سوار چھ افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔ حادثہ پیش آنے کے فورا بعد پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچنے اور بچائو کارروئی شروع کی تاہم آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کے ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیا نے بتایا کہ دو زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ دیگر جو لاپتہ ہے ان کو ڈھونڈنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.