بھارت میں کووڈ 19کی نئی سٹرین بچوںپر اثر انداز ؛ ڈرگ کنٹرولرآف انڈیا نے چھوٹے بچوں پر ویکسین کی ٹرائل کو منظور دی

سرینگر/19مئی/سی این آئی// بھارت میں کروناوائرس کی نئی سٹرین اب بچوں کو متاثر کررہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے دو سے اٹھارہ سال کے بچوں پر ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو منظوری دی ہے ۔ اور یہ ٹرائل اگلے ہفتے سے شروع کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرہ کے درمیان بھارت بایو ٹیک اور آئی سی ایم آر کی بنائی کورونا ویکسین کوویکسین کا ٹرائل 10 سے 12 دنوں کے اندر دو سے اٹھاڑہ سال کی عمر کے زمرہ والے بچوں پر شروع کیا جائے گا۔ صحت سے وابستہ امور پر نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے منگل کو اس بابت جانکاری دی۔ ڈاکٹر پال نے کہا کہ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے دو سے اٹھارہ سال کے بچوں پر کوویکسین کے کلینیکل ٹرائل کو منظوری دیدی ہے۔ اگلے دس سے بارہ دنوں میں کوویکسین کا ٹرائل شروع ہوجائے گا۔دوسری جانب ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال پر مرکزی حکومت نے کہا کہ تمل ناڈو ، تری پورہ ، سکم ، اروناچل پردیش ، منی پور ، میرورم میں کورونا کے معاملات اور انفیکشن کی شرح میں اضافہ درج کیا جارہا ہے جبکہ مہاراشٹر ، اترپردیش ، دہلی ، بہار ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کورونا معاملات اور انفیکشن کی شرح میں گراوٹ نظر آرہی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،63،533 نئے کیسز درج کئے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2،52،28،996 ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4،329 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 2،78،719 ہوگئی ہے جبکہ 4،22،436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں ، اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 2،15،96،512 ہوگئی ہے۔ ملک میں پیر کے روز کووڈ۔ 19 کے 2،81،386 نئے کیسز اور 4،106 اموات درج کی گئی ہیں۔ادھر قومی دارالحکومت میں منگل کی شام تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4482 نئے معاملوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1402873 ہوگئی ہے اور اس عرصے میں وبا کی وجہ سے مزید 265 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 22،111 ہوگئی ہے۔ فی الحال مثبت شرح 6.89 فیصد ہے۔منگل کو جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت میں پوزیٹیو شرح 6.89 فیصد اور شرح اموات 1.58 پر برقرار ہے۔ دہلی میں نئے معاملوں کے ساتھ فعال معاملوں کی مجموعی تعداد 50،863 ہوگئی ہے لیکن کورونا انفیکشن کی مجموعی تعداد 13،29،899 رہی ہے جبکہ اسی عرصے میں 9403 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 65،004 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ مجموعی نمونوں میں 43،915 آر ٹی پی سی آر / سی بی این اے اے ٹی / ٹرو نیٹ اور 21،089 اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہیں۔

Comments are closed.