جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میںبھی کورونا قہر جاری ؛ پانچ نئے مریض لقمہ اجل ، 202مثبت معاملات سے متاثرین کی تعداد میںپھر اضافہ
سرینگر/19مئی:جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورونا وائرس کی قہر سامانیوں جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 5اموات کے ساتھ ساتھ 202مثبت معاملات سامنے آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر کے علاوہ لداخ میں بھی شدت برقرار ہے اور آئے جہاں مثبت معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں اموات بھی بڑھتے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں لداخ یونین ٹریٹری میں 5اموات کورونا وائرس سے ہوئے جن میں سے لداخ میں چار جبکہ ایک کرگل میںموت واقع ہوئی ۔ میڈیا بلٹین کے مطابق پانچ مزید اموات کے ساتھ لداخ میں مرنے والوں کی تعداد 170تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ اس میںمزید کہا گیا کہ لداخ میں202نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے لہہ میں سے 164جبکہ کرگل میں 38نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ نئے تاز ہ معاملات کے ساتھ ہی لداخ میں فعال معاملات کی تعداد 1583تک پہنچ گئی ہے جس میں سے لہہ میں 1300جبکہ کرگل میں 283فعال معاملات ہے۔ خیال رہے کہ جموںکشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورونا وائر س کی دوسری لہر میں شدت برقرار ہے اورکیسوں میںآئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
Comments are closed.