اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات؛ نئے سرے سے پولنگ کے بعد طارق ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
سرینگر/10اپریل/سی این آئی// اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے آج دوبارہ انتخابات منعقد کرائے گئے جس میں طارق شاہ نے برتری حاصل کی اور انہیں ایسوسی ایشن کے صدر کے بطور منتخب کیاگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ورکنگن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات آج دوبارہ کرائے گئے ۔ ایسوسی ایشن کے انتخابات پہلے 6اپریل کے منعقدکرائے گئے جس میں صدارتی عہدے کے دو امیدواروں نے 24چوبیس ووٹ حاصل کئے اس طرح سے مقابلہ برابر رہا ۔ اور آج دوبارہ انتخابات کرائے گئے جو چیف الیکشن ابزرور کے زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔ نئے انتخابات میں شاہ طارق نے26ووٹ حاصل کئے جبکہ کل ممبران کی تعداد 45تھی جنہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال ووٹ بلٹ کے ذریعے کیا ۔ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی سہیل ساحل اور فیاض لولی کو جنرل سیکریٹری اور وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا ہے ۔ تینوں عہدیداروں کا حلف آج ہی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خان زادہ محمد عثمان نے دلایا ۔ اس موقعے پر نو منتخب عہدیداروں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کے صحافیوں کے درپیش مشکلات او ر مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور ان کی یہ کاوش ہوگی کہ ایسوسی ایشن کو بنیادی سطح پر مضبوط بنایاجائے ۔ا س موقعے پر انہوں نے اپنے تمام کارکنوں کا بھی شکریہ اداکیا ۔ تقریب میں ضلع کے سینئر صحافیوں، رپورٹروں اور مدیران نے شرکت کی ۔
Comments are closed.