ماہ رمضان کے متبرک ایام میں صارفین کو بلا خلل بجلی اور پانی فراہم کرنے کی ہدایت
ڈویژنل کمشنر کشمیر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد ، انتظامات کا لیا جائزہ
سرینگر/09اپریل: اگلے ہفتے سے شروع ہورہے متبرکہ ایام میں لوگوںکو تمام تر بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے سلسلے میںڈویژنل کمشنر کشمیر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا جس دوران انہوںنے مختلف محکمہ جات کے افسران پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان میں لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ خاص کر سحری و افطار کے اوقات میں بلا خلل بجلی کی سپلائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر پنڈورنگ کے پول نے آج ماہ رمضان کے حوالے سے سرکاری سطح پر کئے گئے انتظاما ت کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں تمام ضلع کمشنر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ، چیف انجینئر پی ایچ ای، ڈائریکٹر ایف سی ایس کشمیر ، ایس پی رورل ٹرانسپورٹ اور وقف بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر انہوں نے ماہ مترک کے دوران لوگوں کو تمام تر بنیادی ضروریات بہم رکھنے پر زور دیا جن میں خاص طو پر ایل پی جی کی بازاروں می دستیاب ، کے علاوہ دیگر اشیاء خوردنی کا سٹاک پر زور دیا ۔ اس موقعے پر موصوف نے ڈائریکٹر امور صارفین پر زور دیا کہ وہ بازاروں میں اشیاء خوردنی کے معیار کے سلسلے میں مارکیٹ چیکنگ معمول بنائیں اس کے علاوہ اشیاء خوردنی کے نرخوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے بھی ٹیموں کی جانب سے بازاروں کے معائینہ کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ وادی کے تمام علاقوں میں صارفین کو وقت پر راشن کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ اس دوران انہوںنے فوڈ ، محکمہ مال ، پولیس اور ایس ایم سی کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی زور دیا جو متواتر طور پر بازاروں کا معائینہ کرتی رہیں گی ۔ اس موقعے پر انہوںنے اس بات پر بھی زور دیا کہ جمعہ اور شب القدر کے دوران عبادات میں کوڈ 19گائڈ لائنوں کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیل سکے اور ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے ۔ تاہم ذائرین کو مکمل سکریننگ اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے ۔ اس موقعے پر موصوف نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ ماہ مبارک کے متبرک ایام کے دوران صارفین کو بلا خلل بجلی فراہم کریں خاص کر سحری اور افطار کے اوقات بجلی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ اس دوران انمل ہسبنڈری محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ پولٹری کی دستیابی کے سلسلے میں بھی اقدامات اُٹھائیں اور پولٹری کی درآمد کے دوران پولٹری کی ٹسٹنگ کو عملایا جائے تاکہ بریڈ فلو کے خطرات نہ رہیں۔ اس دوران ڈیویژنل کمشنر نے نوترا کے تہوار کے سلسلے میں بھی کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہاری پربت اور تولہ مولہ مندروں میں پوجا پاٹ کے دوران حفاظت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
Comments are closed.