بیرون ریاستی جیلوں میں نظر بند نوجوان بنیادی سہولیات سے محروم ؛ ترال میں اہل خانوں نے کیا احتجاج ، فوری رہائی کا کیا مطالبہ

سرینگر/05اپریل: بیرون ریاستی جیلوں میںمقیم پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو سہولیات سے محروم رکھنے پر افراد خانہ نے احتجاجی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام نظر بند قیدیوں کو رہا کیا جائے جبکہ ساتھ ہی انہیںتمام سہولیات بہم رکھی جائیں ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ترال سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان جو کئی سالوں سے بیرون ریاستی جیلوںمیںمقید ہے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پر افراد خانہ نے ڈاڈسرہ ترال میں جمع ہو کر احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ مقید نوجوانوں کی جلد از جلد رہائی عمل میں لائی جائے جبکہ ساتھ ہی انہیں بنیادی سہولیات بہم رکھی جائے تاکہ انہیںکسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ احتجاجی مظاہرین جن میں خواتین کی کافی تعداد شامل تھیں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بچوں پنجاب اور چندی گڑھ کے جیلوں میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ ان کے بچے بے گناہ ہیں اس لئے انہیں فوری رہاکیا جانا چاہئے۔قیدی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ وہ ریاست پنجاب میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جس دوران انہیں گرفتار کیا گیا اور آج تک انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے بچے جیل میں تمام سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے اْن کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت اور مودی سرکار سے ان بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

Comments are closed.