وادی میں کووڈ 19کے کیسے میں زبردست اُچھال ؛ ڈائریکٹر ہیلتھ نے تمام چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت دی

سرینگر/05اپریل/: وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں سخت اُچھال کے پیش نظر ناظم صحت نے طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس سلسلے میں چیف میڈیکل افسران اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت چلائے جارہے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں تعینات سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کریں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی وائرس کووڈ19کے کیسوں میں پھر سے تیزی ہونے کے ساتھ ہی محکمہ صحت ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ڈاکٹروں، نرسوں اور سبھی نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔اس سلسلے میں پیر کو احکامات صادر کئے گئے تاکہ بحرانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اور دیگر حکام کو بتایا گیا ہے کہ وہ منظور کی گئی سبھی چھٹیوں کو منسوخ کریں جن میں ہسپتالوںاور دیگر طبی مراکز میں کام کرنے والے ڈاکٹر، نرسز اور دیگر طبی عملہ شامل ہے کو چھٹی نہیں دی جائے گی اور جو چھٹی پر جاچکے ہیں ان کو بھی فوری طور پر متعلقہ جگہوں پر فوری رپورٹنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر نے کہا کہ دائرہ اختیار میں آنے والے تمام چیف میڈیکل آفیسرز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دوسرے علاقائی دفاتر پر یہ حکم دیا گیا ہے کہ کوویڈ 19 وبائی امراض میں اضافے کے بعد تمام عرضیاںیا تو منظور شدہ ہیں یا چھٹی کیلئے پر زیر غور ہیں یا ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور اس محکمہ کے دوسرے عہدیداران کے سلسلے میں سی ایم او کے اور دیگر ڈی ڈی او کے متعلقہ دفاتر میں انتہائی طبی امتیازات کے پیش نظر میٹرنٹی کے سوا یہاں منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اگلے حکمنانے تک کسی بھی رُخصتی کی درخواست کو منظور نہ کریں ۔

Comments are closed.