استاد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بڈگام میں ہائر اسکنڈری اسکول پانچ روز کیلئے بند

بانڈی پورہ میں طالب علم اور استاد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ، اسکول تین دنوں کیلئے بند

سرینگر/31مارچ: وسطی ضلع بڈگام میں استاد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک ہائر اسکنڈری اسکول کو احتیاطی طور پر پانچ دنوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ادھر بانڈی پورہ میں استاد اور طالب علم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے تین دنوں تک اسکول بند کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق بڈگام میں گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول میں کام کرنے والے ایک عارضی لیکچرر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہائر اسکنڈری کو بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو استاد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکو ل کو بطور احتیا ط بند رکھنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ہائر اسکنڈری کے عملے کا گذشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کے رپورٹس آج آئے۔ ادھر بانڈی پور ہ کے کلوسہ علاقے میں قیام گورئمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول میں استاد اور طالب علم کا کوورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اسکول کو تین روز تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہائر اسکنڈری اسکول میںکچھ دنو ں قبل طلبہ اور اساتذہ کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جس کے بعد ایک استاد اور 11ویں جماعت کے طالب علم کا کورونا ٹیسٹٗ مثبت آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو تین دنوں کیلئے بطور احتیاط بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

Comments are closed.