کوویڈ مثبت آنے کے بعد مہاراشٹرا کا 70سالہ سیاح ؛ سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ، بیٹا اسپتال میںزیر علاج
سرینگر/31مارچ: جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ کے بیچ مہاراشٹرا کے ایک70سالہ سیاح کی سرینگر کے اسپتال میں کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے سیاح نے 30مارچ کو چھاتی میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد اسکو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے امراض چھاتی کیلئے مختص اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کورنا علامت کے بعدڈاکٹروں نے ا ن کا کورونا ٹیسٹ کرایا اورا س کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دوران شب اس کی اسپتال میںموت واقع ہوئی ۔ اسپتالی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ مریض کا تعلق پونے سے تھا اور وہ کورونا میں مبتلاء تھا۔قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سیاح جب اپنے بیٹے کے ہمراہ سرینگر آیا تھا تو اس کا اور اس کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ سرینگر ہوائی اڈے پر منفی آیا تھا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ شہری کے بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ وہاں زیر علاج ہے ۔ خیال رہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں کشمیر میںبھی کوویڈ کیسوںمیںآئے روز اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے مثبت معاملات میںکافی اضافی ریکار ڈ کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.