پہلگام میں شبانہ آگ کی واردات ؛ دو ہوٹلوں کو نقصان ، سیاحوں کو حفاظت سے نکالا گیا

سرینگر/30مارچ: شہر ہ آفاق پہلگام میں شبانہ آ گ کی واردات میں دو ہوٹلوںکو نقصان پہنچنا ہے ۔ تاہم پولیس، فائر سروس عملہ اور دیگر لوگوںنے ہوٹلوں میں مقیم سیاحوں کو بحفاظت وہاں سے نکالا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں واقع شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک واردات میں دو ہوٹلوں کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق آگ کی اس واردات میں ہوٹل ’کراون ویو‘ اور ہوٹل ’رٹریٹ اینڈ ریستورانٹ ‘کو نقصان پہنچ گیا۔یہ دونوں ہوٹل بالترتیب فاروق احمد ملک اور طارق احمد کی ملکیت ہیں جن میں موجودسیاحوں اور دیگر لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا۔اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے عملہ نے آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اطلاع ملنے کے فورا بعد پولیس اور فائر سروس عملہ جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاںانہوںنے آگ بجھانے کی کارروائی انجام دینے کے علاوہ سیاحوں کو بھی حفاظت سے نکال کر دوسرے ہوٹل میں شفٹ کیا۔

Comments are closed.