سرینگر جموں شاہراہ پر یکہ طرفہ ٹریک جاری ،مغل روڑ ہنوز بند ؛ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری
سرینگر /29مارچ: خراب موسمی صورتحال کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک جاری ہے ۔ اسی دوران گزشتہ سال ماہ دسمبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے بند پڑے مغل روڑ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کاکام جاری ہے اور اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال شاہرائوں کو مقرر وقت سے پہلے ہی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائیگا۔سی این آئی ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے ما ہ دسمبر میں بھاری برفباری کے تاریخی مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا اور یہ شاہرائے ہنوز بند پڑی ہوئی ہے ۔ادھر محکمہ بیکن کے مطابق شاہراہوں پر برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہرائوں کو صاف کرنے کیلئے بیکن سے وابستہ اہلکار دن رات محنت کرکے اسکو قابل آمد رفت بنانے میں مصروف ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے بیکن اہلکاروں کی انتھک کوشش کی وجہ سے امسال شاہرائوں کو مقرر ہ وقت سے قابل ہی کھولے جانے کا امکان ہے ۔ادھربارشوں کے باوجود بھی سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت ایک طرفہ ہنوز جاری ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر صرف یکہ طرف ٹریفک کی آمد رفت کی اجازت دی گئی اور پچھلے ایک ہفتے سے شاہراہ پر صرف یکہ طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے ۔
Comments are closed.