چرارشریف:۶۲،مارچ:جے کے این ایس : بڈگام ضلع کے چرارشریف قصبے میں نوھاڈ کے مقام پر درسگاہ تعلیم القران سے سبق حاصل کرنے کے بعد واپس گھر لوٹتے وقت9سالہ فاطمہ دختر غلام نبی ڈار مخالف سمت سے آرہی ایک پرائیویٹ آ لٹو گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ۔جے کے این ایس نمائندے کے مطابق اگر چہ مذکورہ گاڈی چلانے والے ڈرئیور نے زخمی طالبہ کو فورا ًہی سب ڈسٹرک ہسپتال چرارشریف پہنچایا لیکن والدین کی اکلوتی اولاد کی نازک حالت کودیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے کمسن بچی کوصدراسپتال سرینگرریفر کیا گیا جہاں12گھنٹے گزرنے باوجود بھی معصوم بچی بے ہوش پڑی ہوئی تھی ۔صدر ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ زمین پر گرنے کے سبب بچی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے جسے24گھنٹے کی معیاد گذرنے کے بعد ہوش واپس آسکتا ہے۔ درایں اثناءپولیس تھانہ چرارشریف نے اس سڑک حادثے کی مناسب سے ایف آئی آرزیرنمبر11/2021زیر دفعہ 279اور337آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.