حکومت جموں کشمیر کے ہر شعبہ میں برابر کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند / لیفٹنٹ گورنر
200کروڑ روپے ضلع ترقیاتی کونسلوں جبکہ 1312کروڑ روپے پنچایتوں کیلئے مختص رکھی گئی
سرینگر/25مارچ؛ حکومت جموں کشمیر کے ہر شعبہ میں برابر کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جمہوریت کی جڑ کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی کثر باقی نہیں چھوڑ دی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کسی کے ساتھ نا انصافی کی اجازت نہیںہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی بھی کثر نہیںچھوڑی دی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ پنچایتوں کو بھی ترقی دی جائے گی تاکہ جموں کشمیر کے ہر گائوں کی تعمیر کو یقینی بنا ئی جا سکے ۔ منوج سنہا نے کہا کہ حکومت ہند نے پہلے ہی بجٹ سیشن میں جموں کشمیر کیلئے اضافی رقومات کی منظور ی دی ہے تاکہ جموں کشمیر کے ہر سیکٹر کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور جموں کشمیر کے تمام شعبوں کی مضبوطی ہو سکے ۔ گورنر سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں ترقی کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کیلئے 200کروڑ روپے ضلع ترقیاتی کونسلوں جبکہ 1312کروڑ روپے پنچایتوں کیلئے مختص رکھی گئی ہے ۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مقامی سطح کے فیصلوں میں بیورکراسی کا کوئی داخل نہیںہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میںبرابری کی تعمیر و ترقی ہو گی اور کسی کے ساتھ بھی کوئی نا انصافی نہیںہوگی ۔ اسی دوران منوج سنہا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے بچنے کیلئے کوویڈ ویکسین لیں اور اس میں کوئی بھی کوتاہی عمل میں نہیں لائی جا ئے ۔
Comments are closed.