دمہال ہانجی پورہ کولگام میں تندے کے حملے میں دو زخمی ؛ علاقے میں خوف و دہشت لوگ اپنے گھروں میں محصور

سرینگر/15مارچ: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں سوموار ایک تیندوا نمودارہوا جس نے دو افرادپر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ہے ۔ اس دوران مقامی لوگ تیندے کے پیچھے دوڑ پڑے تاہم وہ کہیں چھپ گیا۔ اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے جو تیندوے کی تلاش کررہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں اُ س وقت خوف و دہشت کاماحول پھیل گیا جب ایک تیندوا نمودار ہوا۔ اوراپنے گھر کی طرف جارہے 55سالہ غلام محمد ڈار اور 35سالہ جاوید احمد ڈار پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ اس دوران ان کی چیخ و پُکار سن کر آس پاس کے لوگ فوری طور پر وہاں پہنچے اور تیندوے کے پیچھے جالئے تاہم تیندوا کہیں پر چھپنے میں کامیاب ہوا۔ اس موقعے پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئی جنہوںنے تیندوے کو پکڑنے کے اقدامات کئے تاہم آخری اطلاع ملنے تک تیندوا آزاد گھوم رہا تھا جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکے رہ گئی۔ ادھر دونوں زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال دمہال ہانجی پورہ پہنچاگیا جہاں سے انہیں ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا جہاںان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔

Comments are closed.