امرناتھ یاتر ا کے پُرا من انعقاد کیلئے سی آر پی ایف تیار ، سیکورٹی حکمت عملی مرتب

سٹکی بم کے خطرات کے بارے میں تمام یونیٹوں کو آگاہ کیا گیا ، چوکس رہنے کی ہدایت / سی آر پی ایف

سرینگر/15مارچ/سی این آئی// امسال امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے سی آر پی ایف تیار ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف جموںنے کہا کہ تمام یونیٹوں کو سٹکی بم کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے اور انہیں تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف نے پی ایس رانیپوسی نے بتایا کہ امسال امرناتھ یاتر ا کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سال یاتروں کا کافی رش دیکھنے کو ملا گا ۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے تمام تر سیکورٹی انتظامات اٹھائے جائیں گے اور سی آر پی ایف کو پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس اور متحرک رہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹکی بم کے بارے میں بھی سی آر پی ایف کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متحرک رہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرہ سے نمٹا جائے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کئے گئے اور حالات کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بھی مرتب دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کیلئے انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہے ۔ جبکہ امرناتھ یاترا کے پُر امن طریقے سے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔آئی جی نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف پہلے ہی جموں کشمیر کو حالات بہتر بنانے میں کام کر رہی ہے اور آگے بھی دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رہے گی ۔

Comments are closed.