سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد پر اتفاق ، سرحدی آبادی میں خوشی

کہا اب محض اعلان تک ہی محدود نہ رکھا جائے ، مکمل عملدر آمد ہوتو ہمیں بھی سکون ملے گا

سرینگر/02مارچ: ہند پاک افواج کی جانب سے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے اعلان سے سرحدی علاقو ں میں رہائش پذیر لوگوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ معاہدہ کچھ وقت تک نہیں بلکہ اس پر مکمل ہی عملدر آمد ہی ہو جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو سکے ۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک ڈی جی ایم او کی گزشتہ ہفتے میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران دونوں ممالک کے افواج نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی عملدر آمد ہو گی اور دونوں طرف سے کسی بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہو ۔ دونوں ممالک کے افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد سرحدوں پر رہائش پذیر آبادی نے راحت کی سانس لی اور امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل تا عمر جاری رہے گا تاکہ انسانی جانوں کا مزید زیاںنہ ہو سکے ۔ لائن آف کنٹرول پر کیرن سیکٹر میں رہائش پذیر آبادی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدوں پر دونوں اطراف سے آج تک فائرنگ کے نتیجے میں کافی خون بہہ گیا ہے اور اب دونوںممالک کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کا اعلان کیا گیا ہے تو ہمیں امید ہے کہ آگے ایسا کچھ نہیںہوگا اور جو معاہدہ ہو گیا ہے اس پر مکمل عملدر آمد ہو گیا۔ فیا ض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ آئے روز ہند پاک سرحدوںپر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہوتی تھی جس کے نتیجے میں آر پار کی فائرنگ کے نتیجے میں انسانی جانوںکا کافی زیاںہو گا جبکہ رہائشی تعمیرات کو بھی کافی نقصان ہو گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آج تک کافی نقصان ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوںکو روکنے کا اعلان کیا گیا ہے تو ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے پر مکمل عملدر آمد ہو گیا تاکہ انسانی جانوں کا مزید زیاںہونے سے بچا یا جا سکے اور انہیں بھی راحت کی زندگی گزرنے کا موقعہ فراہم ہو سکے ۔

Comments are closed.