سرینگر اوربڈگام میں دومنشیات فروش گرفتار

سرینگر 24 فروری // سرینگر اوربڈگام میں منشیات کے کاروبار کے خلاف حالیہ کارروائی میںدو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ، ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ سرینگرمیںسید منصور چوک علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک ا سکوٹی زیر نمبر JK01AE-4883,کو روک کر تلاشی کی۔ دوران تلاشی ،اس کے قبضے سے 497 نشیلی ادویات کے ٹیکے برآمد کر لیا ۔ اس کی شناخت محمد امین بٹ ساکن سیکڈافر صفاکدل کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش ملزم میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ نشیلی دوائیں فیصل احمد مکایا ساکن نواکدل سری نگرسے خریدی ہیں، برآمد شدہ ممنوعہ ادویات اور اسکوٹی ضبط کرلی گئی ، اور اس میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن کرن نگر میں ایف ائی ار زیر نمبر ی 04/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔ اس طرح بڈگام میںگاٹ محلہ ناربل علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی کی۔ دوران تلاشی ،اس کے قبضے سے 48 کوڈین بوتلیں برآمد کر لیا ۔ اس کی شناخت گلزار احمد بٹ ساکن گاٹ ناربل کے نام سے ہوئی ہے۔اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ماگام منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت ایف آئی آر نمبر21/2021پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

Comments are closed.