اننت ناگ، شوپیان اوربانڈی پورہ کے بعد کپوارہ میں مردہ کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق؛ انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقداماے شروع

ا ایک کلومیٹر کے دائرے کو متاثرہ ، جبکہ 10 کلو میٹر کے دائرے تک پھیلے علاقوں کو الرٹ زون قرار دیا گیا

کپوارہ::کے این ایس 24فروری : : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ وشوپیان اضلاع اورشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے بعداب سرحدی ضلع کپوارہ میں مردہ کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے ،اوراسکے بعدحکام نے بدھ کو ضروری بچائو اقدامات کا اعلان کیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ نے برڈفلوسے متاثرہ علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے علاقوں کو متاثرہ زون قرار دیا ہے جبکہ 10 کلو میٹر کے دائرے تک پھیلے علاقوں کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ضلع کپوارہ کے کم سے کم 3 مقامات سے حاصل نمونوں میں برڈ فلو کی تصدیق کے فوراً بعد ضلع مجسٹریٹ نے مذکورہ مقامات کے آس پاس علاقے کو ’’متاثرہ‘‘ جبکہ ان کے آس پاس دس کلو میٹر احاطے کو’’ الرٹ زون‘‘ قرار دیدیا۔H5N8یعنی برڈ فلو کی تصدیق ضلع کپوارہ کے پایر پورہ گلگام اور ضلع ٹریجری احاطے سے ہوئی ہے جس کے بعد حکام نے ضروری قانونی دفعات کے تحت ان علاقوں میں پابندیاں عاید کیں۔اس کے علاوہ متعلقہ ضلع محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نمونے حاصل کرکے جانچ کا کام ہاتھ میں لیں اور متاثرہ علاقوں کی سینی ٹائزیشن کرائیں۔اس سلسلے میں کئی محکموں کو آپسی تعاون کیلئے کہا گیا ہے اور یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ مردہ جانوروں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ اور شوپیان جبکہ شمالی ضلع بانڈی پورہ میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ نے برڈفلوسے متاثرہ علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے علاقوں کو متاثرہ زون قرار دیا ہے جبکہ 10 کلو میٹر کے دائرے تک پھیلے علاقوں کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ایوین انفلوئنزا جسے برڈ فلو کے نام سے جانا جاتا ہے،کے اثرات ضلع کپواڑہ میں کم از کم تین علاقوں میں پائے گئے ہیں ،کیونکہ ان علاقوں میں جن کوئوںکومردہ پایاگیاتھا،اُن میں برڈفلوہونے کی تصدیق ہوئی ہے اوربرڈفلو پھیلنے کے اندیشے کودیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ نے برڈفلوسے متاثرہ علاقوں کے گردونواح میں ایک کلومیٹر کے دائرے کومتاثرہ زون قرار دیا ہے جبکہ 10 کلو میٹر کے دائرے تک پھیلے ہوئے علاقوں کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ جوکہ ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں ،کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ میں اسبات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ضلع کپوارہ میں کم سے کم تین مقامات پربرڈفلو پایاگیاہے ،کیونکہ ایسے علاقوں میں جن کوئوں کومردہ حالت میں برآمد کیاگیا ،اُن کوئوںمیں برڈفلو پایاگیاہے۔خیال رہے مردہ کووں میں ایوین انفلوئنزا کے مثبت واقعات پائر پورہ گلگام ، اور ضلع کی ٹریجری احاطے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں دفعہ144 سی آر پی سی کے تحت کچھ احتیاطی پابندیاں عائدکردی ہیں ۔ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں ،کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ میں، چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر کپواڑہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ’متاثرہ علاقوں‘کے طور پر اعلان کئے جانے والے علاقوں کے ایک کلومیٹر کی حدودمیں مزید ایسے نمونے حاصل کریں اورساتھ ہی ’الرٹ زونز‘میں نگرانی تیز کریں۔ چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر کپواڑہ سے کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ جنگلات ، محکمہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کپواڑہ اور میونسپل کونسل کپواڑہ کے اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں لازمی احتیاطی تدابیرروبہ عمل لاکراسبات کویقینی بنائیں کہ مذکورہ بیماری مزیدنہ پھیلنے پائے۔اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نمونے جمع کرنے اور جانچ کیلئے ، مردہ پائے جانے والیپرندوں کے نمونوں کوفوری جانچ کیلئے لیبارٹری میں بھیجا جاسکتا ہے اور سبھی ایسے مقامات پرحفاظتی انتظامات شروع کئے جائیں ،جہاں پرندوں اورجانوروںکامسکن ہو۔ساتھ ہی متعلقہ حکام کویہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ پولٹری فارموں کی نگرانی میں بھی تیزی لائیں۔ضلع انتظامیہ کپوارہ نے عام لوگوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی علاقہ میں پرندوں کی غیرمعمولی اموات ہونے کی صورت میں موبائل نمبر7006721396پرویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کپواڑہ ڈاکٹر ارشاد خواجہ،موبائل نمبر7889858859پرویٹرنری اسسٹنٹ سرجن لنگیٹ ڈاکٹر مختار احمداورفون نمبر01955-2522283پر پولٹری ڈیولپمنٹ آفیسر کپواڑہ کیساتھ رابطہ کرسکتے ہیں کیونکہ ان تینوں افسروں کوبرڈفلوکے حوالے سے کپوارہ ضلع میں نوڈل افسرنامزدکیاگیاہے ۔غورطلب ہے کہ گذشتہ48 گھنٹوں کے دوران ، اننت ناگ اور شوپیان اضلاع میں مردہ کووں میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ بانڈی پورہ میں گھریلو سامان کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments are closed.